موٹروے پولیس کی ایمانداری،22 لاکھ کے زیورات مالک کے حوالے

گوادر کے قریب موٹروے پر تعینات اہلکاروں کو ایک لاوارث بیگ ملا جس میں تقریباً 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات موجود تھے۔

June 18, 2026 · قومی

موٹروے پولیس نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات سے بھرا ہوا بیگ تلاش کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادر کے قریب موٹروے پر تعینات اہلکاروں کو ایک لاوارث بیگ ملا جس میں تقریباً 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات موجود تھے۔

بیگ ملنے کے بعد سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع کی مدد سے مالک کی شناخت کی گئی اور تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سامان محفوظ طریقے سے واپس کر دیا گیا۔

قیمتی سامان کی واپسی پر مالک نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی دیانتداری کو سراہا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون بلوچستان ڈاکٹر قریش خان نے واقعے میں کردار ادا کرنے والے اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔