کراچی میں پنکی گینگ کیلئے سہولت کاری پر دو ملزمان گرفتار
بوٹ بیسن کے قریب کارروائی، ملزمان سے آئس اور کوکین برآمد
June 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پولیس نے پنکی گینگ کے لیے کام کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بوٹ بیسن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان پنکی گینگ کے لیے کام کرتے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سے قبل تفتیش کاروں کو انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا، رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شاٹس، 13 ہزار پر مشتمل کانٹیکٹ لسٹ اور 42 ہزار کال لاگز بھی ملے تھے۔