ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
واقعہ تھانہ کلایا کے علاقے میروبک میں پیش آیا، زخمیوں کا علاج جاری
June 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔
واقعہ تھانہ کلایا کے علاقے میروبک میں پیش آیا جہاں اچانک قبر کھودنے کے دوران آسمانی بجلی گر گئی جس کی زد میں آکر 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں مقامی ہستال منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔