کھپرو :دو بدبخت بیٹوں نے گھریلو تنازع پر باپ کو قتل کر دیا

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

June 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کھپرو : گھریلو تنازع پر 2 بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے والد کو قتل کر دیا

تفصیلات کے مطابق کھپرو کے گاﺅں اللہ رکھیو بوزدار میں رات گئے گھریلو معاملے پر جھگڑے کے دوران 55 سالہ احمد بخش بوزدار کو اس کے بیٹوں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر کھپرو پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال کھپرو منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے مقتول کے دو بیٹوں، ظہور بوزدار اور انور بوزدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔