صدر مملکت کی چیف جسٹس پاکستان کے روس دورے کی منظوری

14واں لیگل فورم 24 تا 26 جون روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا

June 19, 2026 · قومی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت سے متعلق وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کرلی۔
ایوانِ صدر  سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق 14واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم 24 تا 26 جون روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوگا۔

بین الاقوامی قانونی فورم  میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عدالتی، قانونی اور پالیسی ساز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔