شہباز نے محسن نقوی کوڈپٹی پرائم منسٹرکہہ دیا۔ساتھ بیٹھے اسحاق ڈاربھی حیران

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم کی غلطی ۔تصحیح کردی

June 19, 2026 · امت خاص

ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

 

قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ڈپٹی پرائم منسٹر قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہم سب کی شکر گزار ہو رہی ہے۔اچانک اپنا عہدہ چھن جانے پر وزیراعظم کے ساتھ بیٹھے اصل ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار بھی ششدر رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی پرائم منسٹر محسن نقوی کا بھی شکریہ اداکیا اور پوری پاکستانی قوم کا شکریہ اداکیا ۔اس پر تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر نے استفسار کیا کہ محسن نقوی کب ڈپٹی پرائم منسٹر بنے،جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ محسن نقوی تو وزیرداخلہ ہیں ،اسحاق ڈارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہناتھاکہ ڈپٹی پرائم منسٹریہ ہیں،اور ان کا میں نے کہا کہ وزیرداخلہ۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں سمجھ گیا کہ آپ ڈپٹی پرائم منسٹر کی دوبارہ تالی بجاناچاہتے تھے۔

وزیراعظم کی تصحیح اور وضاحب کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چہرے کی رونق بھی لوٹ آئی اور وہ بھی دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ڈیسک بجانے لگے۔