راولپنڈی میں افسوس ناک واقعہ۔فوت شدہ نومولود کو3قبرستانوں میں جگہ نہ ملی
بڑے شہروں میں نقل مکانی سے بڑھتی آبادی اور اس کے نتائج پر بحث چھڑگئی
فائل فوٹو
یونین کونسل دھاماں سیداں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک دن کے فوت شدہ نومولود کو دفنانے کے لیے جگہ نہیں مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے شہر سے آکر بسنے والی ایک فیملی اپنے نومولود کی تدفین کے لیے تین مختلف قبرستانوں میں گئی لیکن کہیں بھی جگہ دستیاب نہ ہوئی۔
بعد ازاں غمزدہ والد اپنے بچے کی میت ہاتھ میں اٹھائے پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف روانہ ہوا۔
واضح رہے کہ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ سرکاری قبرستان رکھ دھمیال ہزاروں ایکڑ پر پھیلا ہوا جدید قبرستان ہے جہاں تدفین کی اجازت موجود ہے۔
یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے کہ بڑے شہروں میں نقل مکانی کے باعث آبادی میں اضافے کے ساتھ قبرستانوں کی جگہ اور تعداد بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔