ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظور کیا۔
June 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: ایران امریکا معاہدہ کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظور کیا۔
پیش کردہ قرارداد کے متن کے مطابق معاہدہ پوری دنیا میں امن کا باعث بنے گا، ایوان معاہدے پر امریکا اور ایران کی قیادت سمیت دنیا بھر کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی کو امن کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔