پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان
حالیہ حکومتی فیصلے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حالیہ حکومتی فیصلے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔