مظفر آباد،عمائدین کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستگی ختم کرنے کا اعلان
ماضی میں تنظیم سے وابستہ رہے، تاہم حالیہ صورتحال اور حکومتی فیصلوں کے بعد انہوں نے خود کو اس سے الگ کر لیا ہے
June 20, 2026 · قومی
مظفرآباد،کوٹلی سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد آزاد، حامد محمود اور ظفر اقبال نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ وہ ماضی میں تنظیم سے وابستہ رہے، تاہم حالیہ صورتحال اور حکومتی فیصلوں کے بعد انہوں نے خود کو اس سے الگ کر لیا ہے۔
محمد آزاد نے کہا کہ پابندی کے بعد انہوں نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تنظیم سے اپنی وابستگی ختم کر دی ہے۔ حامد محمود کا کہنا تھا کہ اب ان کا عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
اسی طرح ظفر اقبال نے بھی واضح کیا کہ وہ اب تنظیم کی سرگرمیوں کا حصہ نہیں ہیں اور خود کو اس سے علیحدہ کر چکے ہیں۔
بیانات میں ان شخصیات نے قانون کی پاسداری اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔