کوئٹہ میں قیمتوں میں کمی کے بعد متعدد پٹرول پمپس بند

قیمتوں میں کمی کے باوجود کوئٹہ میں کئی پٹرول پمپس پر ایندھن کی دستیابی معطل رہی

June 20, 2026 · قومی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد شہر کے متعدد پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باوجود کوئٹہ میں کئی پٹرول پمپس پر ایندھن کی دستیابی معطل رہی، جس کے باعث عام صارفین حکومتی ریلیف سے فوری طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 74 روپے، ڈیزل 67 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی کمی کی گئی۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 282 روپے 19 پیسے سے کم ہو کر 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔