کالعدم کمیٹی کے افراد نے پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار کے بیٹے کو اغواء کر لیا

ان کے بیٹے دلاور کیانی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

June 20, 2026 · قومی

 راولاکوٹ،کالعدم کمیٹی کے افراد نے راولاکوٹ کے رہائشی اور پاک آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی کے بیٹے کو اغواء کر لیا۔

نیشنل پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس میں نسیم کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے دلاور کیانی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پرکالعدم کمیٹی سے منسلک افراد نے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان سے لوٹ مار کی اور بعد ازاں اغوا کر لیا۔

نسیم کیانی نے الزام لگایا کہ اگر ان کے بیٹے یا خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ عناصر پر عائد ہوگی۔

خاندان کے دیگر افراد نے بھی دعویٰ کیا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے ذاتی مواد کو بھی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

واقعے پر تاحال سرکاری سطح پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔