بیوی کو ذبح کرنے والا مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ملزم سیف الملوک ولد لاہور، ساکن وردگ مٹہ، تھانہ چپریال میں درج مقدمہ نمبر 132 (دفعہ 302) میں مطلوب تھا۔
June 20, 2026 · قومی
مٹہ ۔اپنی بیوی کو قتل کر کے لاش قبرستان میں پھینکنے کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سیف الملوک ولد لاہور، ساکن وردگ مٹہ، تھانہ چپریال میں درج مقدمہ نمبر 132 (دفعہ 302) میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او چپریال کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں پولیس کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔