ہانیہ عامر نے اسپتال میں نیاوارڈ عطیہ کر دیا،مداحوں کا خراجِ تحسین
سہارا لائف ٹرسٹ اسپتال میں فریال نگہت وارڈ منسوب کیا گیا
فائل فوٹو
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر اپنے فلاحی جذبے کے باعث توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں انہوں نے اسپتال میں نیا وارڈ عطیہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کی فلاحی تنظیم سہارا لائف ٹرسٹ کے زیرِ انتظام اسپتال میں ہانیہ عامر نے ایک مکمل نیا وارڈ عطیہ کیا۔
ٹرسٹ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق یہ وارڈ “فریال نگہت” کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
سہارا لائف ٹرسٹ نے اس اقدام پر اداکارہ کے جذبۂ خدمت اور سماجی ذمہ داری کو سراہا۔
تنظیم کے مطابق ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر کے اس فلاحی اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انسانیت کی خدمت کو ترجیح دینے والی شخصیت قرار دیا۔