گلگت بلتستان:پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا

پیپلز پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت ریجن سے تعلق رکھنے والی شخصیت کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے

June 20, 2026 · قومی

 گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر بھی ہیں اور پارٹی کی جانب سے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت ریجن سے تعلق رکھنے والی شخصیت کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جسے مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستیں حاصل کرکے گلگت بلتستان اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری، جس کے بعد حکومت سازی میں پارٹی کا کردار مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ کی نامزدگی سے خطے کی سیاسی صورتحال پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔