اسحاق ڈار کی مصر۔ ترکیہ۔ سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

تین ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

June 21, 2026 · قومی

قاہرہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قاہرہ میں دریائے نیل کے کنارے ان کی میزبانی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ خوشگوار اور بامعنی ملاقات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دوستی، مہمان نوازی اور مفید گفتگو پر وہ میزبان ممالک کے شکر گزار ہیں۔

اس سے قبل قاہرہ پہنچنے پر مصری معاون وزیر خارجہ اور پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ اسحاق ڈار آج مصر میں ہونے والے علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔