موٹرویز پر سابقہ رفتار کی حدیں بحال کری دی گئیں

ہلکی گاڑیوں کے لیے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد دوبارہ نافذ

June 21, 2026 · قومی

حکومت نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی سابقہ رفتار کی حدیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح مسافر بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد بھی بحال کرتے ہوئے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رفتار میں عارضی کمی مخصوص حالات اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر کی گئی تھی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد پرانی حدیں بحال کر دی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں، ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور محفوظ سفر کے لیے سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔