سرگودھا: کریانہ اسٹور پر سودا لینے گئی بچی زیادتی کے بعد قتل
لاش دکان کی بالائی منزل سے برآمد، پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل، 2 ملازمین گرفتار
فائل فوٹو
سرگودھا: دکان پر سودا سلف لینے کے لیے آنے والی معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ بچی کی لاش اسی کریانہ اسٹور کی بالائی منزل سے برآمد ہوئی جہاں دکان کے ملازمین رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
معصوم بچی جس کریانہ سٹور پر سودا سلف لینے گئی، مردہ حالت میں اسی کی بالائی منزل سے برآمد ہوئی جہاں دکان میں کام کرنے والے لڑکوں کی رہائش تھی۔ https://t.co/mPgJnkPek4 pic.twitter.com/tAeOCUQJQd
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) June 22, 2026
ذرائع کے مطابق، معصوم بچی گھر سے قریبی کریانہ سٹور پر سودا سلف لینے گئی تھی لیکن کافی دیر تک واپس نہ لوٹی۔ اہلخانہ نے بچی کی تلاش شروع کی اور شک پڑنے پر جب دکان کی بالائی منزل پر بنے ملازمین کے رہائشی کمرے کی تلاشی لی گئی، تو وہاں سے بچی کی مردہ لاش برآمد ہوئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دکان پر کام کرنے والے دو ملازمین نے بچی کو بہانے سے اوپر بلایا اور مبینہ طور پر صنفِ نازک کی تذلیل اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے دونوں مبینہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ معصوم بچی کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور انہیں سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔