بابا فریدؒ کے عرس میں بھگدڑ۔ 80 سے زائد افراد زخمی

واقعہ رات 12 بجے کے بعد پیش آیا، انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا

June 23, 2026 · قومی

پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات تقریباً 12 بجے کے بعد پیش آیا، جب دربار میں جاری عرس کی تقریبات کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 89 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 64 کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 25 افراد کو مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور صورتحال کو جلد ہی قابو میں لے لیا گیا۔