20 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد نے حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل کرلی
30 ہزار سےزیادہ افراد نے آن لائن پورٹل پر اپنے اکائونٹ بنائے ہیں
وزارت مذہبی امور کےترجمان نے کہا ہے کہ حج 2027 کی رجسٹریشن کا آغاز ہوتے پہلے 20 گھنٹوں میں 20 ہزار 124 افراد نے آن لائن رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جبکہ 30 ہزار سےزیادہ افراد نے آن لائن پورٹل پر اپنے اکائونٹ بنائے ہیں ۔
منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے ۔آن لائن پورٹل اور پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان ہو گیا ہے ۔
رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی پہلے 24 گھنٹے میں 20 ہزار 124 افراد نے آن لائن حج رجسٹریشن مکمل کی اور 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سےزیادہ صارفین نے یوزر اکاونٹ بنا لیے۔
حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن سرکاری و پرائیویٹ تمام عازمین حج کے لیے لازم ہے۔ درخواست گزاروں کو فیملی گروپ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پری رجسٹریشن کے وقت ڈیجیٹل تصویر، شناختی کارڈ یا ب فارم ہونا ضروری ہے۔کارآمد پاکستانی پاسپورٹ کی شرط اگلے مرحلے پر لازمی ہو گی۔