جماعت اسلامی کابھی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان
ہر شخص اپنا پلیٹ فارم جس کا نام جماعت اسلامی ہے اس سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا وہ کسی ایسے کسی بھی پلیٹ فارم کا حصہ نہیں رہے گا
مظفرآباد میں ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جماعت اسلامی نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
مظفر آباد میں امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے آغاز میں یہ جدوجہد کی تو جماعت اسلامی کا بڑا حصہ اس کے ساتھ تھا میں نے خود بطور امیر جماعت یہاں مظفر آبادمیں ان کے ایک بہت بڑے جلسے میں ان کے مطالبات کی حمایت میں یہاں خطاب بھی کی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جب ہمارے دو بڑے اہم مطالبات پورے ہو گئے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سمجھے ہمارا ایجنڈا فینش ہو گئے
لیکن اس کے بعد کچھ چیزیں ہمیں ایسی ملی کہ جب پاکستان کے خلاف آپ کی صفوں میں سے کچھ لوگوں نے نعرے لگانا شروع کر دئیے پاکستانی جھنڈے کو آپ نے نیچے گرانا شروع کر دیا اور جو تحریک آزادکشمیر سے متعلق آپ کا لائحہ عمل وہ ہماری آزادی کشمیر کے ہیروز سے مطابقت کم رکھتا تھا لیکن ہمارے قابض اور قاتل ہندوستان سے مطابقت وہ زیادہ رکھتا تھا
یہ چیزیں جب نوٹس میں آئیں تو ہم نے کٹیگریکلی آپ نے جماعت اسلامی کے رینک اینڈ فائل کے ہر شخص کو یہ ہدایت کر دی کہ وہ اپنا پلیٹ فارم جس کا نام جماعت اسلامی ہے اس سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا وہ کسی ایسے کسی بھی پلیٹ فارم کا حصہ نہیں رہے گا