ایرانی صدرکو صحت کے شعبے میں خدمات پر اعزازی فیلوشپ تفویض
ایرانی صدر کو اعزازی فیلوشپ دینے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ان کی صحت عامہ کی خدمات پر شعبۂ جراحی قلب میں اعزازی فیلو شپ تفویض کی گئی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif confers the honorary fellowship of College of Physicians and Surgeons of Pakistan regarding Cardiac Surgery to President of Iran Dr. Masoud Pezeshkian in Islamabad, 23 June 2026. pic.twitter.com/YgzXxWMPUM
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 23, 2026
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان نے ایرانی صدر کو شعبۂ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق پر اعزازی فیلو شپ دی۔ایرانی صدر کو اعزازی فیلوشپ دینے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔