کور ممبر رضوان کرامت اور بلال شیخ کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اعلان
تسلیم کرتا ہوں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے بلیک میلنگ شروع کردی، کالعدم کمیٹی پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا آلۂ کار بن چکی۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، کور ممبر رضوان کرامت اور ممبر بلال شیخ نے کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ویڈیو پیغام میں نوجوانوں سے کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رضوان کرامت نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے بلیک میلنگ شروع کردی، کالعدم کمیٹی پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا آلۂ کار بن چکی۔
ان کا کہنا ہے کہ آٹا، بجلی کے نام کا سفر سیاسی بلیک میلنگ کی شکل اختیار کرچکا، کالعدم کمیٹی اب کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے، جو لوگ نوجوانوں کو مشتعل کررہے ہیں وہ خود محفوظ ہیں، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
کور ممبر بلال شیخ نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کی تحریک اب دشمن کے ایجنڈے پر کاربند ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی سے اب کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔