میں بھی غم حسین مناتاہوں:سابق بھارتی چیف جسٹس نے کالے کپڑے پہن لیے
ہندومذہب کی طرح اسلام کی بھی عزت کرتاہوں، جسٹس مارکینڈے کاٹجو
June 24, 2026 · امت خاص
تصویر: سوشل میڈیا
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہند وجج، مارکینڈے کاٹجونے کہا ہے کہ میں بھی غم حسین مناتاہوں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے ایک مصرع پڑھا
یہ آلِ نبی کی ہے مصیبت کا مہینہ
جسٹس مارکینڈے کا کہناہے کہ میں نے کالا جوڑا پہنا ہے، جیسے ہندو مذہب کی عزت کرتا ہوں، جس میں میں پیدا ہوا، ویسے ہی میں اسلام کی عزت کرتا ہوں۔
سابق بھارتی چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جب بھی میں حضرت حسین کے بارے میں سوچتا ہوں، کربلا میں جو ہوا ، اس کے بارے میں پڑھتاہوں تو آنکھ میں آنسو آتے ہیں کہ کتنا ظلم انہوں نے برداشت کیا ۔
ٹیگز: