احتجاج کرنے والوں کو سیاسی اور جمہوری راستہ اپنانا چاہیے،بلاول بھٹو
پاکستان سے 12 نشستیں لے کر جانے والے افراد کے ایسے بیانات مناسب نہیں، جن سے سیاسی اور قومی سطح پر غلط تاثر پیدا ہو۔
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم بعض وزرا کی جانب سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ راولاکوٹ کے کشمیریوں سے متعلق متنازع بیان دینے والے رکنِ کابینہ کی موجودگی قابلِ تشویش ہے۔ ان کے مطابق اس بیان نے آزاد کشمیر میں پہلے سے موجود حساس صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع نے اپنے بیان پر تاحال معافی نہیں مانگی جو افسوسناک ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کو سیاسی اور جمہوری راستہ اپنانا چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان سے 12 نشستیں لے کر جانے والے افراد کے ایسے بیانات مناسب نہیں، جن سے سیاسی اور قومی سطح پر غلط تاثر پیدا ہو۔