عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کرے گا۔
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس میں دائر اپیلوں کو 29 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس کی جانب سے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
کاز لسٹ کے مطابق اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کرے گا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلوں کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔
عدالت کی جانب سے اس سے قبل وکلا کو ہدایت کی گئی تھی کہ وکالت نامے پر دستخط کروا کر مقررہ مدت میں جمع کرائے جائیں۔ 29 جون کی سماعت میں کیس سے متعلق مزید پیش رفت متوقع ہے، جس میں توہین عدالت کی درخواستوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔