سرگودھامیں7سالہ بچی کے قاتل کو2قبرستانوں کا تدفین کی جگہ دینے سے انکار

شہر میں شدید غم و غصہرہائشی علاقے کی قبرستان انتظامیہ کا بھی انکار ۔

June 24, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

سرگودھا میں جھال چکیاں کے علاقے منور ٹاؤن اور حیدرآباد ٹاؤن کے قبرستانوں کی انتظامیہ نے 7سالہ بچی کے قاتل اور درندےارسلان کو تدفین کے لیے جگہ دینے سے صاف انکار کر دیا ۔

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سے پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد جب میت منور ٹاؤن لائی گئی تو مقامی افراد نے جنازے میں شرکت سے انکار کر دیا۔ قبرستان انتظامیہ نے بھی تدفین کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ ارسلان کا تعلق منور ٹائون سے تھا۔اس کے بعد میت کو حیدر آباد ٹاؤن منتقل کیا گیا، تاہم وہاں بھی اہلِ علاقہ نے تدفین سے انکار کر دیا۔

واقعے کے بعد شہر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملزم کے جرم کی نوعیت کے باعث وہ تدفین کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مرکزی ملزم ارسلان کی تدفین خاموشی سے چک نمبر 58 شمالی کے قبرستان میں کرانے کی کوشش بھی اُس وقت شدید عوامی ردِعمل کا سبب بن گئی جب مقامی لوگوں کو اس بارے میں اطلاع ملی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں قبرستان پہنچ گئے اور اس شخص کی تدفین پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ ظلم و بربریت کے مرتکب فرد کو مقامی قبرستان میں دفنانا مقتولہ کے اہلِ خانہ اور عوامی جذبات کی توہین کے مترادف ہے۔

مشتعل شہریوں نے قبرستان میں اس کی موجودگی پر شدید غصے کا اظہار کیا اور میت کو وہاں سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی نگرانی میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں محض سات افراد نے شرکت کی۔

ارسلان کو چک نمبر 58 کے قبرستان میں دفنادیاگیا۔