کراچی،نشتر پارک اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل
ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے،
کراچی،نشتر پارک اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل
کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس صبح 10 بجے نشتر پارک میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ مجلس میں بڑی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی۔
مجلس کے بعد 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مختلف علاقوں سے گزرے گا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے، جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں پر آگے بڑھے گا اور کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
سیکیورٹی پلان کے تحت جلوس کے راستوں سے ملحقہ گلیوں، سڑکوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ نشتر پارک اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔