جعلی پاکستانی امیگریشن اسٹیمپ پر ترکی جانے والا مسافر آف لوڈ

افغان پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی اسٹیمپ، مسافر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے

June 26, 2026 · قومی

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے ترکی جانے والے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
مسافر عتیق اللہ، جو ترکش ایئرلائنز کی پرواز TK-751 کے ذریعے سفر کر رہا تھا، کو سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔ دستاویزات کی جانچ کے دوران اس کے افغان پاسپورٹ پر موجود پاکستانی امیگریشن اسٹیمپ جعلی پایا گیا۔
مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔