آج پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی،طارق فضل چودھری
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا بھرپور فائدہ عوام تک پہنچایا جائے، تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا بھرپور فائدہ عوام تک پہنچایا جائے، تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔
طارق فضل چودھری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف عوامی سفری اخراجات کم ہوں گے بلکہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔