مدینہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز فنی خرابی کا شکار، حجاج کرام پریشان

حجاج کرام کا سامان بھی طیارے سے اتار لیا گیا جبکہ خرابی دور کرنے کے لیے تکنیکی ٹیم نے کام شروع کر دیا۔

June 26, 2026 · قومی

مدینہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکی، جس کے باعث حجاج کرام کو طویل انتظار اور شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے پر اسے روک دیا گیا۔ احتیاطی اقدامات کے تحت بعض حجاج کرام کا سامان بھی طیارے سے اتار لیا گیا جبکہ خرابی دور کرنے کے لیے تکنیکی ٹیم نے کام شروع کر دیا۔

پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر، خصوصاً حجاج کرام، غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں تاخیر کی وجوہات یا متوقع روانگی کے وقت سے متعلق واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی فنی خرابی مکمل طور پر دور ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی، جبکہ پی آئی اے کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔