عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین رکھ پبی کے قریب سے گزر رہی تھی

June 26, 2026 · قومی

کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس گجرات کے علاقے رکھ پبی کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، جہاں ٹرین کی آخری بوگی اچانک پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین رکھ پبی کے قریب سے گزر رہی تھی۔ ڈرائیور نے بروقت اور محتاط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ٹرین کو کنٹرول میں رکھا، جس کے باعث کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو سکا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

واقعے کے فوراً بعد ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ابتدائی کارروائی کے بعد ٹرین کو دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا، جبکہ پٹری سے اترنے والی بوگی کو بعد ازاں مرمت کے بعد منتقل کیا جائے گا۔

ریلوے حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔