پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ،وزیراعظم مہمانِ خصوصی

پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بحرین،عراق اورجبوتی کےمڈشپ مین بھی شامل ہیں۔

June 27, 2026 · قومی

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم شہبازشریف تقریب کےمہمان خصوصی ہیں۔

پاکستان نیول اکیڈمی میں125مڈ شپ مین اور33ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب میں پاس آؤٹ ہونےوالوں میں بحرین،عراق اورجبوتی کےمڈشپ مین بھی شامل ہیں۔
تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اہم شخصیات موجود ہیں۔
وزیراعظم اس موقع پر کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔