گلی کا جھگڑا قومی شاہراہ پر جاپہنچا۔دھرنے سے بند،گاڑیوں کی طویل قطاریں
ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں
فائل فوٹو
صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں گلی کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مجیدانہ گاؤں میں ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے پر ایک گروہ نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث شاہراہ بند ہوگئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔