پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

June 28, 2026 · قومی

مظفرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

میرپور ڈویژن میں ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد، ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

کوٹلی ڈویژن میں ایل اے-8 کوٹلی 1 (راج محل) سے ملک ظفر، ایل اے-9 کوٹلی 2 (نکیال) سے جاوید اقبال بھڈھانوی، ایل اے-10 اور ایل اے-12 کوٹلی سے چوہدری یاسین جبکہ ایل اے-11 کوٹلی 4 (سہنسہ) سے چوہدری اخلاق کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

باغ، سدھنوتی اور پونچھ کے حلقوں میں ایل اے-16 باغ 3 (شرقی) سے سردار قمر زمان، ایل اے-17 باغ 4 (حویلی) سے فیصل ممتاز راٹھور، ایل اے-18 سے سردار امجد یوسف، ایل اے-19 سے سردار سعود صادق، ایل اے-20 سے سردار یعقوب اور ایل اے-21 سے سردار محمد عابد خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید حلقوں میں ایل اے-24 (بلوچ) سے سردار فہیم اختر ربانی، ایل اے-26 وادی نیلم 2 (زیریں نیلم) سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 مظفرآباد 1 (کٹلہ) سے سردار جاوید ایوب، ایل اے-28 سے سید بازل نقوی، ایل اے-29 (شہر) سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 (ہٹیاں دوپٹہ) سے مباشر منیر اعوان، ایل اے-32 (چکار) سے اشفاق ظفر اور ایل اے-33 (لیپہ) سے دیوان علی چغتائی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

جموں ڈویژن کی نشستوں پر ایل اے-34 سے کرنل (ر) قدیر چوہان، ایل اے-35 سے چوہدری آصف گجر، ایل اے-36 سے چوہدری احسن اسماعیل گجر، ایل اے-37 سے شاہین کوثر ڈار، ایل اے-38 سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور ایل اے-39 سے چوہدری فخر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ویلی نشستوں میں ایل اے-40 سے عامر عبدالغفار لون، ایل اے-41 سے غلام عباس میر، ایل اے-43 سے جاوید بٹ، ایل اے-44 سے محمد راشد اسلام بٹ اور ایل اے-45 سے عبدالمجید خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

امیدواروں کی مکمل فہرست

حلقہ امیدوار
ایل اے-1 میرپور 1 افسر شاہد
ایل اے-2 چکسواری قاسم مجید
ایل اے-3 میرپور شہر یاسر سلطان
ایل اے-4 کھڑی شریف چوہدری صہیب ارشد
ایل اے-5 بھمبر (برنالہ) چوہدری پرویز اشرف
ایل اے-8 کوٹلی (راج محل) ملک ظفر
ایل اے-9 نکیال جاوید اقبال بھڈھانوی
ایل اے-10/12 کوٹلی چوہدری یاسین
ایل اے-11 سہنسہ چوہدری اخلاق
ایل اے-16 باغ 3 سردار قمر زمان
ایل اے-17 حویلی فیصل ممتاز راٹھور
ایل اے-18 سردار امجد یوسف
ایل اے-19 سردار سعود صادق
ایل اے-20 سردار یعقوب
ایل اے-21 سردار محمد عابد خان
ایل اے-24 بلوچ سردار فہیم اختر ربانی
ایل اے-26 زیریں نیلم میاں عبد الوحید
ایل اے-27 کٹلہ سردار جاوید ایوب
ایل اے-28 سید بازل نقوی
ایل اے-29 مظفرآباد شہر سردار مختار احمد خان
ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ مباشر منیر اعوان
ایل اے-32 چکار اشفاق ظفر
ایل اے-33 لیپہ دیوان علی چغتائی
ایل اے-34 کرنل (ر) قدیر چوہان
ایل اے-35 چوہدری آصف گجر
ایل اے-36 چوہدری احسن اسماعیل گجر
ایل اے-37 شاہین کوثر ڈار
ایل اے-38 راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ
ایل اے-39 چوہدری فخر زمان
ایل اے-40 عامر عبدالغفار لون
ایل اے-41 غلام عباس میر
ایل اے-43 جاوید بٹ
ایل اے-44 محمد راشد اسلام بٹ
ایل اے-45 عبدالمجید خان
:::