عمرکوٹ :سرکاری اسکول کی دیوار گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق

مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد تینوں بچیاں گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں واقع سرکاری اسکول کے قریب سے گزرتے وقت دیوار اچانک ان کے اوپرگرگئی ورثا

June 30, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

عمرکوٹ : سرکاری اسکول کی دیوار اچانک گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 بچیاں شدید زخمی ہوگئیں، زخمی بچیوں کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ نواحی گاﺅں گموری میں سرکاری اسکول کی حستہ حال دیوار اچانک گر گئی ملبے تلے دب کر تین کمسن بچیاں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئیں، ورثاکے مطابق مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد تینوں بچیاں گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں واقع سرکاری اسکول کے قریب سے گزرتے وقت اسکول کی دیوار اچانک ان کے اوپرگرگئی، ملبے کے نیچے دب کر تینوں بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

ورثا نے اپنی مددآپ کے تحت زخمی ہونیوالی بچیوں کو فوری طورپرسول اسپتال عمرکوٹ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

متوفی بچیوں کی شناخت 13 سالہ صغری،3 سالہ رائبہ اورکنیزہ کے ناموں سے ہوئی ہے،تاہم ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ہیں۔