کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملے کے واقعے کا مقدمہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، ملک دشمنی، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی درج کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رینجرز دفتر پر حملے کے حوالے سے مجموعی طور پر پانچ مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پہلی مرکزی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد دیگر ضمنی مقدمات کے اندراج کا عمل بھی جاری ہے۔