کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ۔سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق

سیاسی کارکن کے قتل پر کشیدگی، پولیس نے ذاتی دشمنی قرار دے دیا

July 1, 2026 · قومی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل عباسی علاقے میں منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف سرگرم تھا اور ان عناصر کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہا تھا۔