ناران میں دریائے کنہار میں گاڑی ڈوب گئی، چار سیاح بحفاظت بچا لیے گئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریور رافٹنگ ایسوسی ایشن کے تربیت یافتہ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ریسکیو بوٹس کی مدد سے امدادی کارروائی شروع کی۔

July 1, 2026 · قومی

ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی دریائے کنہار میں جا گری،4 نوجوان محفوظ ریسکیو

ناران کے سیاحتی مقام دھم دھمہ کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک ویگو گاڑی دریائے کنہار میں جا گری، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 نوجوانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان دریا کے کنارے ویڈیو بنا رہے تھے کہ اسی دوران گاڑی بے قابو ہو کر پانی میں اتر گئی، جس سے تمام افراد دریا میں پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو رضاکار اور ریور رافٹنگ سے وابستہ تربیت یافتہ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ریسکیو بوٹس کی مدد سے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام پانچ نوجوانوں کو محفوظ طریقے سے دریا سے باہر نکال لیا گیا۔

https://x.com/Saminakhan4000/status/2072155796226675148?s=20

ریسکیو اہلکاروں کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث ایک ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ دریائے کنہار اور دیگر خطرناک مقامات پر غیر ضروری طور پر گاڑیاں لے جانے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا ویڈیوز یا ٹک ٹاک بنانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ حکام نے کہا کہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا ہر سیاح کی ذمہ داری ہے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔