توانائی سمیت اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیر تجارت

سرمایہ کاروں کے لیے شفاف، مستحکم اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے

July 1, 2026 · قومی

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت قابلِ تجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے شفاف، مستحکم اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوریائی پاور کمپنی (KOEN) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کم من ینگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں کوریائی سرمایہ کاری، سوات میں جاری پن بجلی منصوبوں اور ان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں کمپنی کی سرمایہ کاری، جاری منصوبوں اور فنانسنگ انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی سوات میں 229 میگاواٹ اسریت کیڈم اور 238 میگاواٹ کالام اسریت ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔