پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہر سال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے

July 1, 2026 · قومی

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا باقاعدہ تبادلہ کر لیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو مجموعی طور پر 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔ یہ فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے بھی بھارت میں موجود پاکستانی قیدیوں سے متعلق اپنی فہرست پاکستانی حکام کو فراہم کر دی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہر سال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے، تاکہ قیدیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی اور قونصلر امور میں تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔