ویلاگ کے دوران بیوی کو طلاق دینے کی وائرل وڈیو۔حقیقت کیا ہے؟
زینب کی لائیور یکارڈنگ میں معاملے کے مختلف پہلو بتائے گئے ہیں
فائل فوٹو
ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نےبیوی کوطلاق دےکرویڈیووائرل کردی۔اس میں دیکھا جاسکتاہے کہ یہ ٹاک ٹاکر گھرمیں گھومتے ہوئے وڈیوبنارہاہے اور طلاق دینے کا اعلان کرتاہے۔
وڈیو میں جھگڑے والا ماحول ہے، وہ بیوی کی طرف دیکھ کرکہتاہے میں تمہیں طلاق دیتاہوں ہے،بھائیوں کے سامنے تجھے طلاق دی ہے ، آج کے بعد میرے سامنے نہیں آئو گی۔ اس دوران ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی گھر کے مختلف حصوں میں گھومتا ہے۔گھرمیں اور لوگ بھی موجود ہیں۔
خاتون نے،جن کا نام زینب ہے، اس حوالے سے وڈیوپیغام جاری کیا جس میں وہ روتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے مدد مانگتی ہیں۔خاتون ہاتھ جوڑتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ان کا کہناہے کہ میری اپیل ہے اس درندے سے مجھے بچایا جائے ۔ اس نے مجھے کہاکہ میں تمہیں مروادوں گا۔وزیراعلیٰ سے درخواست ہے مجھے تحفظ دیا جائے۔
زینب اور علی کی شادی مارچ 2023 میں ہوئی تھی۔
اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ طلاق فروری میں ہوئی تھی اوروڈیو کو ویوز کے لیے ری پوسٹ کیاگیاہے۔زینب نے اپنی ایک لائیو ریکارڈنگ شیئر کی ہے جس میں وہ ثبوتوں کے ساتھ بتا رہی ہیں کہ یہ طلاق تو 27فروری کو ہو چکی ہے ۔لیکن چونکہ علی کو ویوز نہیں آ رہے تھے ،تو اس کو دوبارہ وائر ل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپ میں پھینک دی ۔
زینب کا یہ بھی کہناہے کہ علی نےتشدد کرکے اس کا ہاتھ توڑدیاتھا۔