نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان 6 جولائی کو حلف اٹھائیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گلگت: گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ 6 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریبِ حلف برداری چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تقریبِ حلف برداری کے لیے دعوت ناموں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب 22 جون کو ہوا تھا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔ ان کی حلف برداری کے بعد وہ باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔