جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے،سہیل آفریدی

عمران خان ناحق قید ہیں ان کے بھی حقوق ہیں ان کا علاج ذاتی معالجین سے کرایا جائے۔جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب

July 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات کرنی ہیں تو اس کا آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے، عمران خان ناحق قید ہیں انہیں اہل خانہ سے ملنے دیا جائے۔

اسلام آباد میں جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولیات مانگ لیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کے انتظار گاہ بنائی جائے، عمران خان کی صحت جیل میں خراب ہوئی، عمران خان ناحق قید ہیں ان کے بھی حقوق ہیں ان کا علاج ذاتی معالجین سے کرایا جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں قیدیوں کو تمام سہولیات دی جا رہی ہیں، جمہوریت میں جلسے کی اجازت ہوتی ہے، یہاں جلسہ ہوتا ہے تو ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، کم سن بچوں پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے۔