چار سدہ میں غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

July 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 چارسدہ میں غیرت کے نام پر 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے نے لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔