روسی سوشل میڈیا انفلونسر داریا شاتوا نے خواجہ آصف کے ویگو ڈالے کے بیان پر ویڈیو بنا ڈالی
ان گاڑیوں کو سڑکوں اور پارلیمنٹ لاجز سے بین کر دیا جائے۔ وزیر دفاع
July 3, 2026 · قومی
کراچی میں مقیم روسی سوشل میڈیا انفلونسر داریا شاتوا نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں ویگو ڈالا کلچر” سے متعلق متنازع بیان پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی۔ ان کی یہ پیروڈی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
وزیرِ دفاع نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ویگو گاڑیوں کے استعمال اور پروٹوکول پر شدید تنقید کی تھی ۔
انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان گاڑیوں کو سڑکوں اور پارلیمنٹ لاجز سے بین کر دیا جائے کیونکہ جو بھی ان کا اسٹیئرنگ سنبھالتا ہے، اس کے دماغ کو کچھ ہو جاتا ہے اور یہ گاڑی “فحاشی و واہیات” کی علامت بن چکی ہے۔