پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1روپے97 پیسے فی لیٹر کمی ،مٹی کا تیل مہنگا
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 6 روپے 22پیسے فی لیٹر بڑ ھا دی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 رپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔البتہ ڈیزل پر لیوی 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے82 پیسےفی لیٹر مقرر ہوگئی ۔مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے۔اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔