خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو ہوگی۔7 روزہ رسومات کی تفصیل

چار اور پانچ جولائی کے دن ایرانی عوام کے لیے مخصوص کیے گئے تاکہ وہ اپنے لیڈرکو الوداع کہیں۔

July 4, 2026 · امت خاص

ایران کے سابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے سفر آخرت کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ایرانی قوم اپنے رہبر کو الوداع کررہی ہے۔ تقریبات کی تفصیل اور ان میں شریک پاکستانی وفد کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔
اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران پر جنگ مسلط کی تھی۔ پہلے ہی روز ایک شدید حملے میں ایرانی سپریم لیڈر جاں بحق ہوگئے ۔
اس واقعہ کے چارماہ بعد علی خامنائی کے جنازے اور تدفین کی رسومات کا آغازکیا گیاہے۔
تین جولائی کو بین الاقوامی خراج عقید ت پیش کرنے کی تقریب رکھی گئی۔
چار اور پانچ جولائی کے دن ایرانی عوام کے لیے مخصوص کیے گئے تاکہ وہ اپنے لیڈرکو الوداع کہیں۔
مرکزی نمازِ جنازہ پانچ جولائی کی صبح ادا ہوگی۔
چھ جولائی کو جنازہ دارالحکومت یعنی تہران کی سڑکوں سے گزاراجائے گا۔
سات جولائی کو قم شہر میں جنازہ ادا ہوگا۔
اسی شام جسدخاکی نجف پہنچے گا۔ ایران واپسی سے قبل، آٹھ جولائی کو نجف اور کربلا میں جنازے کے جلوس نکالے جائیں گے۔
نو جولائی کو ایرانی رہبر کولحدمیں اتار دیا جائے گا۔مقام ہوگا ایران کا ایک روحانی مرکز مشہد۔
اس طرح سات روزہ تقریبات مکمل ہوجائیں گی۔
پاکستانی وفد وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ایران پہنچا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ،کے علاوہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی ان کے ہمراہ گئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر بھی جنازے میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔