راولاکوٹ دھرنے سے واپس آنے والے نوجوان کے اہم انکشافات
ویڈیو میں خود کو محمد عثمان بتانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ دھرنے میں بعض مسلح اور مشکوک افراد موجود ہیں
راولاکوٹ میں جاری دھرنے سے متعلق ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں اس نے دھرنے کے ماحول اور وہاں موجود بعض افراد کے حوالے سے مختلف دعوے کیے ہیں۔
ویڈیو میں خود کو محمد عثمان بتانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ دھرنے میں بعض مسلح اور مشکوک افراد موجود ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ دھرنے میں شریک کچھ افراد واپس جانا چاہتے ہیں، تاہم انہیں مبینہ طور پر ایسا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
نوجوان نے مزید الزام عائد کیا کہ دھرنے کے مقام پر منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت جیسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ اس نے خدشہ ظاہر کیا کہ وہاں موجود افراد کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےراولاکوٹ دھرنےمیں شریک ہونے والے نوجوان کے ہوشربا انکشافات*کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے سے واپس آنے والے نوجوان محمدعثمان کا کہنا تھا کہ:*راولا کوٹ دھرنے میں لمبے لمبے بالوں والے اسلحہ کیساتھ مشکوک افراد موجود ہیں
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے… pic.twitter.com/OLsNxshR9W— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) July 4, 2026
محمد عثمان نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ دھرنے میں موجود افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور جو لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، انہیں محفوظ طریقے سے واپس آنے میں مدد فراہم کی جائے۔
ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ فریق کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔