آزاد کشمیر انتخابات:کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

July 4, 2026 · قومی
آزاد کشمیر انتخابات:کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

آزاد کشمیر انتخابات:کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار شام 5 بجے تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔

انتخابی پروگرام کے مطابق 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسی روز انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو منعقد ہوگی، جس کے لیے انتخابی تیاریاں جاری ہیں۔